ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: غیرقانونی ریت سپلائی اڈوں پر پولس کا چھاپہ :12لوگ گرفتار، مشین اور لاریاں ضبط

منگلورو: غیرقانونی ریت سپلائی اڈوں پر پولس کا چھاپہ :12لوگ گرفتار، مشین اور لاریاں ضبط

Tue, 11 Oct 2016 17:49:14    S.O. News Service

منگلورو:11/اکتوبر(ایس او نیوز) منگلورو شہری حدودمیں جاری غیر قانونی ریت سپلائی کے 2مختلف مقامات کے  اڈوں پر پولس نے چھاپہ مارتے ہوئےکل 12لوگوں کو گرفتارکرنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

جپن موگرو کے قریب جاری غیر قانونی ریت سپلائی اڈوں پر منگلورو جنوبی زون کے اے سی پی کی قیادت میں پولس نے چھاپہ مارکر 6لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔ اس کے ساتھ 2لاریاں اور ایک جے سی بی مشین کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ اسی طرح پنمبور کے قریب جاری غیرقانونی اڈے پر سی سی پی پولس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے 6لوگوں کو گرفتار کرنےکے علاوہ ریت سپلائی کے لئے استعمال کی جانے والی 2لاریاں اور دو بوٹ ضبط کرلی ہیں۔


Share: